مسافر راستہ چنتا ہے یا راستہ مسافر کو؟ زارا نور عباس کا سوال

مسافر راستہ چنتا ہے یا راستہ مسافر کو؟ زارا نور عباس کا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاون (زین مدنی )فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھ لیا کہ مسافر راستہ چنتا ہے یا راستہ مسافر کو؟??

گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر تازہ ترین تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا نے گارتھ نکس کا قول "کیا مسافر راستے کو چنتا ہے یا راستہ مسافر  کا انتخاب کرتا ہے" بطور کیپشن استعمال کیا زارا کے سوال پر ایک صارف نے لکھا ان کے خیال میں راستے ہی مسافروں کو چنتے ہیں۔

View this post on Instagram

Does the walker choose the path, or the path the walker?

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

ایک اور صارف نے کہاکئی بار مسافر آپ کی وجہ سے غلط راستہ اختیارکرلیتے ہیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  زارا نور عباس نے کبوتر ہاتھ میں پکڑے ایک مختصر ویڈیو شئیر کی اور بتایا کہ وہ ہمیشہ ہی پالتو جانوروں سے ڈرتی آئی ہیں، لیکن اب مزید ایسا خوف نہیں رہا۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامے ’زیبائش‘ کے سیٹ پر آف کیمرہ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شئیر  کی جس میں وہ ہاتھ میں کبوتر تھامے ہوئے ہیں۔

کبوتر تھامے ویڈیو میں زارا کے چہرے پر واضح خوف نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پیغام کے آخر میں زارا نے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے بھی اپنے خیالات شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کوویڈ 19 کا خاتمہ جلد ہی ہوگا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer