محکمہ صحت کا احسن اقدام، جناح ہسپتال کی قسمت جاگ اُٹھی

محکمہ صحت کا احسن اقدام، جناح ہسپتال کی قسمت جاگ اُٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے جناح ہسپتال میں ایک جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل ٹاور بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹاور میو ہسپتال میں قائم سرجیل ٹاور کی طرز پر بنایا جائے گا۔ میڈیکل ٹاور میں شعبہ میڈیسن سے متعلقہ تمام بیماریوں کا علاج معالجہ ہو سکے گا۔ اس میڈیکل ٹاور میں سی ٹی سکین مشین، ایم آر آئی مشین، جدید ایکسرے مشین سمیت تمام جدید ترین مشینری اور جدید ترین میڈیکل آلات موجود ہونگے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر پانچ سے چھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ میڈیکل ٹاور میں 500 بیڈ کا ایک ہسپتال بھی ہوگا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور یہ منصوبہ اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رکھا گیا ہے جہاں پر بجٹ کی منظوری کے بعد اس پر یکم اگست سے کام شروع کردیا جائےگا۔