ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانسیسی سفیر لاہوری کھانوں کے دلدادہ نکلے

فرانسیسی سفیر لاہوری کھانوں کے دلدادہ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد) فرانس کے35 رکنی تجارتی وفد نےسفیرڈاکٹرمارک بریٹی کےہمراہ لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،ڈاکٹر مارک بارٹی نےدل کھول کرلاہوری کھابوں کی تعریف کی.

تفصیلات کے مطابق نائب صدرلاہورچیمبر فہیم الرحمن سیگل اوردیگرکاروباری شخصیات نےفرانسیسی سفیر ڈاکٹرمارک بریٹی  اور تجارتی وفد کا پرتپاک استقبال کیا،پیرس میں پاکستانی کمرشل قونصل معین وانی،چیئرمین پاک فرانس بزنس کونسل تھیری پمفلین بھی وفد کےہمراہ تھے، ڈاکٹرمارک بریٹی  نےکہا کہ لاہورکھانے بہت لذیذ ہیں،انہوں نےکہا کہ پاکستان کیساتھ عشروں سےتعلقات بہترین رہےہیں لیکن پاک فرانس تجارت کا حجم توقع کے مطابق نہیں۔

فرانسسی سفیر نےکہاکہ پاکستانی مارکیٹ میں تجارتی اعتبارسےبڑاپوٹینشل موجود ہے،دوسو ملین سے زائد کی پاکستانی مارکیٹ ہے،ان کاکہنا تھا کہ انرجی،واٹر،سیرو سیاحت کے شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی تجارتی وفد لیکرآئےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer