ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قلت، اجرا روک دیا گیا

لیسکو میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قلت، اجرا روک دیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو میں سولر سسٹم کنکشنز کے لیے استعمال ہونے والے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قلت پیدا ہوگئی، جس کے باعث میٹرز کا اجراء روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کا محدود اسٹاک ہونے کے باعث نئے میٹرز کا اجراء تعطل کا شکار ہے۔ بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کے ای آر پی کوڈ کے تحت جمع کرائی گئی ایلوکیشنز بھی التوا کا شکار ہونے لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعدد صارفین سولر سسٹم لگوانے کے بعد بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروا چکے ہیں۔ لیسکو نے نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت صارفین کو بائی ڈائریکشنل میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔

ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے بعد متعلقہ دفاتر نے میٹرز کے اجراء کے لیے آن لائن کارروائی مکمل کی، جبکہ ڈویژنز اور سرکلز سے ہوتے ہوئے تمام میٹرز کی ڈیمانڈ شعبہ میٹریل مینجمنٹ کے پاس جمع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائی ڈائریکشنل میٹرز کی عدم فراہمی کے باعث نئے کنکشنز کے لیے میٹرز لگانے اور خراب میٹرز کی تبدیلی کا عمل بھی منجمد ہوگیا ہے، جس سے سولر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔