ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب، دریائے ستلج بے قابو، ملتان، بہاولپور کے مختلف دیہات زیر آب

دریائے چناب، دریائے ستلج بے قابو، ملتان، بہاولپور کے مختلف دیہات زیر آب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں اضافے پر ملتان اور بہاولپور کے مختلف دیہات زیر آب آگئے، ملتان میں ہیڈ محمد والا کے مقام اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح بڑھنے لگی،پانی کی سطح 412 فٹ سے بڑھ کر 413  فٹ ہوگی۔

 شیر شاہ کے مقام پر پانی گیج سے تجاوز کرنے کے بعد 393.20  پر برقرار ہے، سیلابی پانی میں درجنوں مکانات زمین بوس اور بستیاں زیر آب، شیرشاہ کے علاقے میں درجنوں بستیاں سیلابی پانی کی نظر ہوگئیں۔

 ملتان میں سیلابی پانی سے شیر شاہ، نیو شیرشاہ، نویں بستی سمیت متعدد علاقے زیر آب ہیں، ہیڈ محمد والا اکبر فلڈ بند کے قریب بھی متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں، ملتان میں بستی گھنٹہ گھر، نواب پور دوم، محمد پر گھوٹا، موضع ہمروٹ سمیت دیگر بستیاں زیر آب ہیں۔ بہاولپور میں دریائے ستلج کا سیلابی ریلا بے قابو ہو گیا، جس سے ایمپریس برج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، میلسی سائی فن پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 17 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

 ایمپریس برج کے مقام پر بھی گیج 13 فٹ تک جانے کا امکان ہے، پانی کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ہی رہ جانے والے ذمیدارہ بند بھی ٹوٹ گئے، موضع باقر پورہ میں پانچ ہزار گھر سیلاب سے متاثر ہوئے۔

 باقر پورہ ساہلاں ویسلاں کی 50 سے زائد بستیاں زیرآب آ چکی ہیں، فتووالی میں بھوک سیال کا بند ٹوٹ گیا، موضع باقر پورہ میں حنیف چنڑ والا دوسرا زمیدارہ بند بھی ٹوٹ گیا، جھانگی والا میں بستی پنوہاں کا بند ٹوٹ گیا۔

 باقر پور میں بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپ بائی پاس پر منتقل کر دیا گیا، تحصیل صدر میں ڈوڈیاں بستی خیرپور ٹامیوالی میں بستی ملانہ جا بند ٹوٹ گئے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور میں سیلابی ریلے میں شدت آنے کا امکان ہے۔

بھارت سے فیروزپور گنڈا سنگھ میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہو گئی،بہاولپور فیروزپور ہیڈورکس سےایک لاکھ 27 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان میں داخل ہورہا ہے ،بہاولپور ہیڈ اسلام اور ہیڈسلیمانکی میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ 37 اور ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک چل رہا ہے

بہاولپور کے ایمپریس پکا پل پر بھی پانی کی سطح تیرہ فٹ کے نزدیک ہوگئی ہے