ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آگئے ؛ سینکڑوں پولیس اہلکار و افسر مقدمات میں نامزد

 قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آگئے ؛ سینکڑوں پولیس اہلکار و افسر مقدمات میں نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت لاہور میں قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگے

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 69 مقدمات درج ہوئے،درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک کے 121 اہلکار نامزد کئے گئے، مقدمات میں 3 انسپکٹر، 14 سب انسپکٹر، 21 اے ایس آئی نامزد ہوئے، مختلف تھانوں میں درج شدہ مقدمات میں 83 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد کئے گئے، مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا۔

سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے،کینٹ ڈویژن میں 16، ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن میں پولیس کے خلاف 13، 13 مقدمات درج ہوئے،اقبال ٹاؤن اور سٹی ڈویژن میں پولیس کے خلاف 10، 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران پولیس کے خلاف 7 مقدمات درج کئے گئے۔