سٹی 42: موسلا دھار بارش سے نشیبی مارکیٹوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی
انارکلی بازار ،پیپر مارکیٹ ،سرکلر روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے،اردو بازار ،داتا دربار سے پلاسٹک دانہ مارکیٹ سرکلر روڈ تک پانی جمع ہوگیا ۔
پرانی مچھلی منڈی اور اطراف میں بھی پانی جمع ہونے سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بارش کے باعث ہال روڈ مارکیٹ اسامہ سنٹر چوک پانی سے بھر گیا،بارشی پانی مارکیٹوں اور پلازوں کے تہہ خانوں میں جانے سے تاجرپریشان ہیں ۔
بجلی کی بندش سے مارکیٹوں میں تجارتی امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App