ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش; موٹر وے پولیس کی ہدایات جاری

سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش; موٹر وے پولیس کی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سنٹرل ریجن کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش شروع،موٹروے پولیس نے ہدایات جاری کردیں 
 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 پر کوٹ مومن سے بابو صابو تک بارش ہے،موٹروےایم 3 پر جڑانوالہ سے درخانہ تک بارش ہےقومی شاہراہ پر مانگا منڈی ، پتوکی ،اوکاڑہ، ساہیوال سے میاں چنوں تک بارش ہے۔
 ترجمان موٹروے پولیس نے کہا موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو محفوظ سفر بنانے کیلئے ہر وقت موجود ہے،بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں،رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،وائیپر، لائٹس اور بریکس کو چیک کریں، سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ کریں ،معلومات یا مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔