سٹی 42: سید ذیشان علی نقوی کووزیر اعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن نامزدکردیا گیا ، وزیر اعظم آفس نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
ذیشان نقوی نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور رانا مشہود کا شکر گزار ہوں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، نوجوانوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے جامع پالیسی لائی جائے گی، یوتھ پروگرام کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے، پارٹی قیادت نے ہمیشہ نوجوانوں پر اعتماد کیا ہے۔
ذیشان نقوی نے کہا یوتھ پروگرام نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت بنائے گا، ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
سید ذیشان نقوی مسلم لیگ ن کے رہنما اور اسلام آباد کے سابق ڈپٹی میئر ہیں۔