ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کا ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ   

بلاول بھٹو کا ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔
 مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیلاب کے شروع سے ختم ہونے تک کسانوں کے بجلی بل معاف کیے جائیں، حکومت تنہا قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وزیرخارجہ باضابطہ طور پر عالمی سطح پر اپیل کریں ،پاکستان کو مدد کیلئے فوری اقوام متحدہ جانا چاہیے ۔