وسیم احمد:ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی۔
اسسٹنٹ فاسٹ باؤلنگ کوچ جنید خان،شوال ذوالفقار نےایشیاکپ میں قومی ٹیم کیلئےنیک خواہشات کااظہار کیا،سیدہ عروب شاہ اور رامین شمیم نے بھی ایشیا کپ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ ویلڈن پاکستان ٹیم ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی،پلیئرز بہت اچھا کھیلے ایشیا کپ میں بہت کانفیڈنس ملے گا،امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی پرفارمنس دے گی۔
شوال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ افغانستان کیخلاف پاکستان ٹیم خصوصاً محمد نواز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ایشیا کپ کے لیے پاکستان اچھی تیاری میں نظر آرہا ہے ،امید ہے کہ پلیئرز ایشیا کپ میں اچھا کھیلیں گے۔
سید عروب شاہ کا کہنا تھا کہ محمد نواز نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔