ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول سخت کردیا گیا، نیا فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول سخت کردیا گیا، نیا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ڈرائیونگ لائسنس میں شفافیت لانے کے لئے سخت اقدامات، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا تھا اب ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز کے کیمرے بند نہیں ہونگے۔

ویڈیو شواہد کے بغیر کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا نہ کیا جائے، لائسنس کے حوالے سے ٹیسٹنگ سنٹرز کا بیک اپ اب 15دن کا نہیں ہوگا۔

تمام سنٹرز سے آنے والی ویڈیوز کا بیک اپ اب لائف ٹائم ہوگا، تمام ویڈیوز کا بیک اپ سیف سٹیز کے ڈیٹا سنٹر کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

پہلے ویڈیوز کا بیک اپ 15دن کا ہوتا تھا ،بہت ساری خامیوں اور شکایات کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہوتی تھی۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ سفارشی اور نان ٹرینڈ ڈرائیورز کے لائسنس بننا ممکن نہیں ہونگے،رواں ماہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ شروع ہوگا۔

گاڑی میں موجود کیمرے اور سنسرز غلطی کی خود ہی نشاندہی کردیں گے۔