سعید احمد سعید:سیلابی صورتحال ،لاہورسےکراچی اورراولپنڈی کوجانےاورآنیوالی ٹرینوں کاشیڈول تبدیل،لاہور سےکراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق قراقرم کےمسافروں کوآج پاک بزنس اورکراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیاجائےگا، پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئےمقررہ وقت سہ پہر4بجکر30منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے اپنےمقررہ وقت شام6بجےلاہورسےروانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوگرین لائن کی روانگی سےایک گھنٹہ قبل آنےکی ہدایات، کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال کراچی جائے گی۔
کراچی جانے والی ملت ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال کراچی جائے گی، کراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس بھی براستہ لاہورساہیوال کراچی جائے گی۔
کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور راولپنڈی جائے گی، کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور لالہ موسیٰ جائے گی۔
کراچی سے آنیوالی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال پشاور جائے گی۔