ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔آپریشن سومناتھ دشمن کیلئے خوف اور پاک بحریہ کیلئے فخر کی علامت بنا۔
یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔ آصف زرداری کاکہنا تھا کہ پاک بحریہ ایک جدید اور کثیر الجہتی فورس کے طور پر ابھری ہے۔پاک بحریہ تجارتی راستوں کے تحفظ اور عالمی امن مشنز میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
بُنیان المرصوص کے دوران پاک بحریہ نے سمندری حدود کا تحفظ کرتے ہوئے دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو ناکام بنایا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے۔یومِ بحریہ پر ہم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔