ویب ڈیسک: اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ پولیس اہلکار اسلم کا تعلق میانوالی سے ہے، پولیس نے بری امام بند گھر سے دو سے تین روزہ پرانی لاش تحویل میں لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے کانچ کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔
سیکرٹریٹ پولیس نے لاش پولیس پولی کلینک منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔