عراقی ریسلر عدنان بن عبدالکریم احمد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

عراقی ریسلر عدنان بن عبدالکریم احمد 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عراقی ریسلر عدنان بن عبدالکریم احمد 84 سال کی عمر میں چل بسے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی ریسلر جنرل عدنان کے نام سے بھی مشہور تھےاورانہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1959 میں کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیدا ہونے والے عدنان بن عبدالکریم احمد نے صدام حسین کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی تھی اور انہوں نے اپنے ریسلنگ کیریئر کے دوران چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔

 ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی عراقی ریسلر عدنان بن عبدالکریم احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی ریسلر نے 1998 میں ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے کیریئر کے دوران 1300 سے زائد ریسلنگ کے میچز میں حصہ لیا تھا۔