انعامی بانڈز تبدیل کروانے کی مدت میں توسیع ، نوٹیفکیشن جاری

انعامی بانڈز تبدیل کروانے کی مدت میں توسیع ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نگران حکومت نے ساڑھے سات ہزار روپے سے چالیس ہزار روپے مالیت تک کے پرانے انعامی بانڈ ز تبدیل کروانے کی مدت میں  جون 2024 تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت خزانہ نے انعامی بانڈ ز تبدیل کروانے کی مدت میں جون تک توسیع کے چار نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین ساڑھے سات ہزار ، پندرہ ہزار ، پچیس ہزار اور چالیس ہزار روپے والےغیر رجسٹر ڈ انعامی بانڈزجون 2024 تک کیش اور تبدیل کروا سکتے ہیں۔یاد رہے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہر 15 دن بعد ہوتی ہے ۔