جائیداد کا تنازعہ، خون سفید ہو گیا، باپ نے بیٹے کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے باپ کو قتل کردیا

جائیداد کا تنازعہ، خون سفید ہو گیا، باپ نے بیٹے کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے باپ کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیرعالم : وزیرآباد میں جائیداد کے تنازعہ میں باپ نے بیٹے کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 

75 سالہ ریاست اپنی حویلی میں موجود تھا کہ باپ بیٹے نے آ کر فائرنگ کر دی، جس کے بعد ملزم باپ بیٹا جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔  پولیس تھانہ احمد نگر نے لعش قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق بیٹے کو رنج تھا کہ ان کا باپ جائیداد ان کے نام نہیں کروا رہا تھا۔