دین اسلام خواندہ معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتاہے ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

 دین اسلام خواندہ معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتاہے ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنا یا ب :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا عالمی یوم خواندگی پراہم  پیغام ، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دین اسلام خواندہ معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتاہے اور قرآن مجید کی پہلی آیات میں بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق محسن نقوی نے کہا کہ خواندگی افراد کو اپنا معیار زندگی کو بہتر بنانے کا اختیار اور ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواندگی کے عالمی دن پر میں قوم کے بچوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہمارا روشن مستقبل ہیں اورتعلیم حاصل کریں ، اساتذہ خواندہ معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، سو فیصد خواندگی حاصل کیے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی اس لیے تعلیم کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ناخواندگی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہیں، تعلیم تک رسائی سب کے لیے آسان بنا کر ہر ایک کے لیے روشن مستقبل بنانا ہے،ایٹمی طاقت بننے کا عزم کیا اور ہم بنے، ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم 100فیصد خواندگی کی شرح حاصل کریں اور یہ عزم اور نئے جذبے کے ساتھ ممکن ہے۔