خوفناک حادثہ، کرنٹ لگنےسے4افراد جاں بحق

خوفناک حادثہ، کرنٹ لگنےسے4افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لکی مروت کے علاقے شہباز خیل کے قریب افسوسناک واقعے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق شہباز خیل کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جو 11 ہزار میگا واٹ لائن پر کام کر رہے تھے۔

ریکسیو ترجمان کا کہنا تھا کہ کام کے دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی چالو کر دی گئی جس سے چاروں افراد کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوئے۔چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہے۔