ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:  20 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی  

لاہور:  20 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لوگوں میں مایوسی اس قدر بڑھتی جا رہی ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر لوگ اپنی زندگی ختم کر لیتے ہیں، ایسا ہی واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی سے تنگ ریلوے کالونی کے رہائشی نوجوان نے خود کشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ  میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 20 سالہ زین نے زہریلی گولیاں کھا لیں،زہریلی گولیاں کھانے سے زین نامی نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔