داتا صاحب کے عرس پر آئے زائرین کی گاڑی چوری

داتا صاحب کے عرس پر آئے زائرین کی گاڑی چوری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) آزاد کشمیر سے داتا صاحب کے میلے پر آئے زائرین کی گاڑی چوری،سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔
گاڑی تھانہ شاہدرہ کی حدود بوٹا پارک سے نامعلوم چور لے اڑے،گاڑی لے جانے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی جبکہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ایس ایچ او عامر شہزاد نے مقدمہ درج نہ کیا۔ متاثرہ شہری نثار احمد کہتے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت چوری گاڑی کی سی سی ٹی وی ویڈیو نکلوائی،ایس ایچ او عامر شہزاد بات سننے کو تیار نہیں، ون فائیو پر بھی کال کی،داتا صاحب حاضری کے بعد اپنے شاہدرہ میں رشتہ دار کے گھر ٹھہرا تھا،جمعرات کی صبح دیکھا تو گاڑی جہاں کھڑی کی موجود نہیں تھی۔

غریب آدمی ہوں، گاڑی چلا کر گھر کا گزارا کرتا ہوں،گاڑی چوری ہونے سے بے روزگار ہوگیا۔نثار احمد نے سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز گاڑی چوری کا مقدمہ درج کروا کر گاڑی واپس دلوائی جائے۔