(شاہد ندیم سپرا) کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، کمپنی نے کٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔
لیسکو نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لیسکو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کی مدت ملازمت میں 31 اگست 2023 تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے ورثا کو کنٹریکٹ پر نوکریاں دی گئی تھیں تاہم پاور ڈویژن کی جانب سے مستقل کرنے پر پابندی کی وجہ سے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ۔ لیسکو ہر ماہ جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے اہلخانہ کو تعلیم کے مطابق گریڈ 16 تک ملازمت دیتی ہے۔