ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر

سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے پر محکمہ سروسز کی جانب سے صوبے کے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو تحریری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے جاری کردہ تحریری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری پابندی لگا دی ہے۔سید مراد علی شاہ کی جانب سے اس ضمن میں تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ سروسز سندھ نے جاری کردہ تحریری ہدایات میں کہا ہے کہ آئندہ احکامات تک محکمے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری روک دیں۔

Ansa Awais

Content Writer