ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے بری خبر

میٹرک انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے بری خبر
کیپشن: Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی،  تعلیمی سال کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب فائنل نہ ہوسکا، طلباء امتحانات کی تیاری کیلئے منظور شدہ نصاب کے منتظر ہیں۔

پنجاب حکومت تاحال جاری تعلیمی سیشن کا دورانیہ فکس نہ کر سکی، تعلیمی سیشن کا دورانیہ طے نہ ہونے کے باعث سیکنڈ ایئر اور میٹرک کے لاکھوں طلباء پریشان ہیں۔ پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی کے مراسلہ کے باوجود حکومت تعلیمی سیشن پر فیصلہ نہ کر سکی۔

بورڈز کمیٹی نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ جاری سال میں چھٹیوں کی تعداد اور آئندہ امتحان کے انعقاد سے آگاہ کیا جائے۔ حکومتی فیصلے کے بعد پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء کا امتحانی نصاب تیار کرے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اساتذہ بھی حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer