نئی نویلی دلہن کو سسرالیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی نویلی دلہن کو سسرالیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی ،جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے اٹھارہ سالہ لڑکی جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی تھانے کی حدود بھٹہ چوک کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے اٹھارہ سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی، ورثا کے مطابق اٹھارہ سالہ منیزہ کہ شادی ایک ماہ قبل معراج نامی شخص کی ساتھ ہوئی تھی ، خاوند سمیت سسرال والے منیزہ پر تشدد کرتے تھے۔

گزشتہ روز متوفی منیزہ کے سسرالیوں نے موت کی خبر دیدی، منیزہ کی گردن اور چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں،شک ہے کہ سسرالیوں نے منیزہ پر تشدد کیا اور زہریلی چیز دیکر مارا ہ ، متاثرہ اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے جنوبی چھاؤنی تھانے میں متوفیہ کی خاوند اور سسرالیوں پر مقدمہ درج کرلیا۔

متوفیہ منیزہ کی والد منیر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پولیس کاکہنا تھا کہ ملزمان تاحال فرار ہیں، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

یار رہے کہ عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer