منال خان کی ڈھولکی بجنا شروع، تصاویر وائرل

منال خان کی ڈھولکی بجنا شروع، تصاویر وائرل
کیپشن: Minal Khan Dholki Photos
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    پاکستان کی معروف  اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی کی تقریب سے کردیا گیا۔

 منال خان اور احسن محسن اکرام  کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں منال خان کو اورنج رنگ کا لہنگا زیب تن کیے جبکہ احسن محسن کو سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص کرتے بھی نظر آئے۔

شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

احسن محسن نے مایوں کی تقریب کارڈ بھی شیئر کیا ،جو آج یعنی 8 اگست کو منعقد ہوگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر