ہر انتظامی افسر کو کارکردگی کی بنیاد پر جواب دینا ہوگا: میاں اسلم اقبال

ہر انتظامی افسر کو کارکردگی کی بنیاد پر جواب دینا ہوگا: میاں اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اگر وزراء کی کارکردگی جانچی جا سکتی ہے تو انتظامی افسران کی کیوں نہیں، ہر انتظامی افسر کو کارکردگی کی بنیاد پر جواب دینا ہوگا۔


صوبائی وزیرصنعت اسلم اقبال کی کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل لیکر پہنچ گئی، کھلی کچہری میں لیسکو ،سوئی گیس، واسا، پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے متعلق شکایات کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر آفیسر نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے اور اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے، حکومت کو انتظامی افسران کی پرفارمنس کو دیکھنا ہے اگر وزراء کی کارکردگی جانچی جاسکتی ہے تو افسران کی کیوں نہیں۔تسلیم کرتے ہیں کہ قیمتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے لیکن مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات اور اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں بڑے بڑے شوز پہن شعبدہ بازیوں کا کام ختم ہوگیا، کیونکہ ہم نے انتظامی معاملات بہتر کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer