دلخراش واقعہ میں میاں،بیوی اور بچوں سمیت6 افراد جان کی بازی ہارگئے

دلخراش واقعہ میں میاں،بیوی اور بچوں سمیت6 افراد جان کی بازی ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)اندرون شہر ٹیکسالی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا،حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسالی گیٹ ترنم سینماکےعلاقےمیں جاویدنامی شہری کےگھرقیامت ٹوٹ پڑی،ہمسائیوں کی بوسیدہ دیوارگرنےسےشہری جاویدکاایک منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا،حادثےمیں میاں بیوی اور3 بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے کے آپریشن کےبعدملبےتلےدبےافرادکوباہر نکالا۔
جاں بحق ہونیوالوں میں 60 سالہ جاوید،48 سالہ روبینہ،16 سالہ آمنہ،2 سالہ شجاعت،6 سالہ حسن اور 4 سالہ ضیغم شامل ہیں ،جبکہ حادثےمیں 4 افرادزخمی ہوئےجن میں سولہ سالہ عتیقہ،پندرہ سالہ مہوش،سات سالہ کنزہ اورتین سالہ ایان شامل ہیں، زخمیوں کو میو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
لواحقین کے مطابق ہمسائیوں کےمکان کی دیواربوسیدہ تھی،رات گھر میں سب سوئےہوئےتھےکہ دیوار مکان کی چھت پر گری اور پورا مکان زمین بوس ہوگیا۔انہوں نے وزیراعلی سے داد رسی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
پولیس نےلاشوں کوضابطےکی کارروائی کےبعدلواحقین کے حوالے کردیا۔جبکہ ابتدائی شواہداکھٹےکرنےکےبعدحادثےکی وجوہات کو جاننےکیلئےتحقیقات کاآغازکردیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer