ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے معروف روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگ گئی

لاہور کے معروف روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور( سٹی42) کے علاقہ گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیوذرائع کے مطابق  فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ  آگ لگنے سے متعدد افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک شخص پلازہ سےنکلنےکی کوشش میں نیچےآگرا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔اطلاعات کے مطابق آگ پہلے بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد اس نے عمارت کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھویں کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ پلازا کی بیسمنٹ میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، متصل عمارت سے ریسکیو اہلکار آگ سے متاثر پلازہ میں داخل ہوئے۔

آگ سے متاثر پلازا کی 8 ویں منزل پر ایمرجنسی راستے سے بھی لوگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔موقع پر پہنچنے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پلازہ سے جان بچانے کیلئے کودنے والے 2 افراد کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید بتایا کہ عمارت سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیاگیا ہے۔ ریسکیو سروس کے مطابق عمارت میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور اب عمارت میں کوئی نہیں ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer