سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صمود فلوٹیلا کے سواروں کی رہائی اور واپسی کی کاوشوں پر اردن حکومت کو سراہا ۔ نائب وزیراعظم نے سابق سینٹر مشتاق احمد کی بحفاظت رہائی پر اردن حکام کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے مزید تعاون کا اعادہ کیا گیا۔