ملک اشرف : نابینا افراد کی تنظیم کے انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت، ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے نابینا افراد محمد مظفر سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواستگزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بلائنڈ ایسوسی ایشن نے ایسی خاتون کو صدر منتخب کیا ہے جو نابینا کیٹگری میں نہیں آتی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا قیام نابینا افراد کی نمائندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئےعمل میں لایا گیا تھا، مگر حالیہ انتخابات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور ایک غیر مستحق فرد کو تنظیم کی قیادت سونپ دی گئی۔درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ بلائنڈ ایسوسی ایشن کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور ازسرِنو شفاف الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ یہ معاملہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا درخواست گزار متعلقہ محکمے سے رجوع کریں۔عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App