ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق درخواست,فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق درخواست,فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی تلفی سے متعلق درخواست، جسٹس فیصل زمان خان نے کیس جسٹس مزمل اختر شبیر کی عدالت بھجوانے کی سفارش کردی، جسٹس فیصل زمان خان نے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔
 جسٹس فیصل زمان خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی اور ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست پر پہلے ہی جسٹس مزمل اختر شبیر سماعت کر رہے ہیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ دونوں درخواستوں کو یکجا سنا جائے۔عدالت نے درخواست جسٹس مزمل اختر شبیر کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ہے، لیکن پنجاب حکومت نے اب تک ان کی تلفی سے متعلق کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی۔ شہری روزانہ درجنوں کتوں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer