سٹی42: قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی ناقص کارکردگی اور ایشیا کپ میں مایوس کن بیٹنگ کے بعد اُن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز نے ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کی جگہ ممکنہ متبادل کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کی 7 اننگز میں صرف 72 رنز بنائے، ان کی بیٹنگ اوسط 12 اور اسٹرائیک ریٹ 80 رہا جبکہ اہم مواقع پر وکٹیں گنوانے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔