ڈینگی کے خطرناک وار جاری، مزید کیسز سامنے آگئے

ڈینگی کے خطرناک وار جاری، مزید کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان: شہر لاہور میں ڈینگی کے خطرناک وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی بخار کے مزید 52 نئے مریض سامنے آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے مزید 52 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 36 تک جاپہنچی، جن میں 16 افراد سرکاری اور 20 افراد نجی ہسپتالوں میں ڈینگی بخار سے زیر علاج ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 100 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔