ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کے پانچویں مقابلے میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بھارتی سٹار بولر بمراہ نے آتے ہی بھارت کو کامیابی دلائی، آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز مچل مارش بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے یوں کینگروز نے پہلی وکٹ 5 رنز پر گنوا دی۔ ڈیوڈ وانر اور سٹیو سمتھ کی ذمہ دارانا اننگز جاری ہے۔

 بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ورلڈ کپ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز چنئی میں ہونے والے موسلادھار بارش سے یہ میچ متاثر ہو سکتا ہے، میدان میں نمی موجود ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، آج بھی میچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

 خیال رہے کہ دونوں ٹیموں میں ایک ایک اہم کھلاڑی میچ کا حصہ نہیں ہیں، بھارت کے اوپنر بلے باز شبمن گل اور آسٹریلیا کے مارکوس سٹوئنس میچ کا حصہ نہیں ہیں