بالاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

Earthquake, Balakot earthquake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

آج 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی بھی منائی جا رہی ہے، 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی، مانسہرہ اور بالات کوٹ میں بہت بڑی تباہی آئی تھی۔

8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔

کل ہفتہ کے روز پڑوسی ملک افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات مین 3۔6 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ اس زلزلہ سے ہرات شہر کے نواحی علاقوں اور دیہات میں شدید نقصان ہوا جبکہ ہرات شہر میں بھی کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔