(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستاہوکر 1695 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1250 روپے سستا ہوگیا۔
24 قیراط ایک تولہ سونا کم ہوکر 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا کی قمت میں 1072 روپے کمی ہوگئی ،24 قیراط 10 گرام سونا 1 لاکھ 23 ہزار 285 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر ہی برقرار رہی۔
گزشتہ روز فی تولہ کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہونے سے سونا 1 لاکھ 45 ہزار 50 روپے کا ہوگیا تھا، 10گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 994 روپے تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 03 ڈالرکے کمی سے فی اونس سونا 1709 ڈالر فی اونس پر تھا، چاندی کی قیمت 40 روپے کمی سے 1580 روپے ہوگئی ہے۔