نہم و دہم کے طلبہ کی انتظار کی گھڑیاں ختم، مراسلہ جاری

Punjab education foundation metric result upload
کیپشن: metric result upload
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پیف نہم و دہم جماعت کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات سے نوازے گا۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کے بچوں کا رزلٹ 15 اکتوبر تک اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔
  پیف نے پارٹنر سکولوں کے بچوں کا رزلٹ اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی۔پنجاب بھر میں پیف پارٹنر سکولوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔پارٹنر سکول 15 اکتوبر تک نتائج سیس پر آن لائن اپ لوڈ کریں گے۔نتائج کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کے بعد پوزیشن ہولڈرز بچوں کی فہرست مرتب کی جائے گی۔

بورڈ امتحان میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے پارٹنر سکولوں کے بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ خراب نتائج پر پارٹنر سکولوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer