(ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ کے وارنٹ جاری ہونے کا معاملہ،آر پی او عمران احمر نے کہا وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے، کسی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ نہیں کیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،آر پی او راوالپنڈی عمران احمر کا کہناتھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن سے متعلقہ ہے، پنجاب پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں،مجھ سے منسوب بیان میں صداقت نہیں، اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ کوہسار پہنچ گئی، اینٹی کرپشن کی ٹیم میں چار افسر شامل ہیں، اینٹی کرپشن کی ٹیم وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائے گی۔
ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے سے انکار کردیا، ایس ایچ او نےموقف اختیار کیا کہ عدالت سے جاری وارنٹ پر فیصل آباد کا ایڈریس موجود ہے،رانا ثناءاللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں رہائش پذیر نہیں،ناہی ان کا کوئی دفتر تھانہ کوہسار کی حدود میں ہے۔
اینٹی کرپشن ٹیم کی آمد اور روانگی بھی تھانہ کوہسار میں نہیں ڈالی جائے گی ، اینٹی کرپشن کی ٹیم کے پاس نامکمل وارنٹ گرفتاری تھے۔ اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ کوہسار سے واپس روانہ ہوگئی۔