محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران کی شامت آگئی

 محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) رجوعہ چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر کے ٹھیکے کامعاملہ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران کی شامت آگئی، نیب نے کل مذکورہ منصوبے کے تحت متعلقہ افسران سمیت تمام افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

نیب نے سابق چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب سلمان غنی کے منظور کیے گئے فیصلوں کی مصدقہ نقول مانگ لی ہیں اور پی اینڈ ڈی کو سلمان غنی کی بطور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمریز فراہم کرنے کی ہدایت کی، نیب نے نجی کمپنی ارتھ ریسورسز کے جوائنٹ وینچر معاہدہ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

دوسری جانب سلمان غنی کو نیب نے رجوعہ چنیوٹ میں ارتھ ریسورسز کمپنی کو ٹھیکہ دینے میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا ہے جبکہ کرپشن انکوائری میں اس وقت کے وزیر مائینز سبطین خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری پراس وقت کے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی کی منظوری شامل تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer