ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی جگہ پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

عوامی جگہ پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) نے عوامی مقامات پر نصب یو ایس بی چارجرز کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز ایسے چارجنگ پورٹس میں چھیڑ چھاڑ کرکے صارفین کے فونز سے ڈیٹا چوری یا میل ویئر انسٹال کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں متاثرہ یو ایس بی پورٹ کے ذریعے فون کو چارج کرتے وقت ڈیٹا چوری یا نقصان دہ سافٹ ویئر منتقل کیا جاتا ہے۔ چونکہ یو ایس بی کیبل بجلی اور ڈیٹا دونوں منتقل کرتی ہے، اس لیے ہیکرز اس کنکشن کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔

اگرچہ اس طرح کے واقعات بہت کم رپورٹ ہوئے ہیں، 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق ’جوس جیکنگ‘ کے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر موجود نہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری چارجنگ اسٹیشنز کا وولٹیج فون کے سرکٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دیگر عام خطرات میں عوامی وائی فائی سے جڑنا، غیر محفوظ یو ایس بی ڈرائیوز کا استعمال یا غیر لاک شدہ فون کا گم ہونا شامل ہیں۔

فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے:
کسی نئے ڈیوائس سے جڑنے پر اگر فون پوچھے کہ ’کیا آپ اس ڈیوائس پر بھروسہ کرتے ہیں؟‘ تو ’ناں‘ کا انتخاب کریں۔اپنے فون کا سافٹ ویئر ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ میل ویئر سے تحفظ ممکن ہو۔اپنا چارجر یا پاور بینک ساتھ رکھیں اور عوامی یو ایس بی پورٹس کے بجائے صرف بجلی کے ساکٹ استعمال کریں۔یہ احتیاطی تدابیر نہ صرف آپ کے ڈیٹا بلکہ آپ کے فون کی کارکردگی کو بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔