کار سوار نے ایک شخص کی جان لے لی؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Chilling Car Stunt In Gurugram That Ends In Death
کیپشن: Car hit a man
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بنیادی قوانین سے لاعلمی اور محتاط ہوکر ڈرائیونگ نہ کرنا جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے بھی حادثات رونماں ہورہے ہیں،بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا،جہاں نشے میں دھت کار سوار نے دکان کے باہر کھڑے ایک شخص کو کچل ڈالا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کے ایک ضلع گرو گرام میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، نشے میں دھت کار سوار نے دکان کے باہر کھڑے  50 سالہ شخص کو کچل ڈالا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ واقعہ اتوار کی رات 2 بجے پیش آیا ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان کے باہر چند لوگ کھڑے ہیں جو گاڑی کو اپنی طرف تیزی سے آتے دیکھ رہے ہیں۔

 کچھ نے ہمت کی اور ایک طرف ہوگئے مگر دکان کی طرف منہ کرکے کھڑے 50 سالہ شخص کو اس نے ٹکر مار دی جس کے باعث وہ بری طرح گرگیا۔ نشے میں دھت کار سوار جائے وقوعہ سے ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔

 مقامی پولیس کا کہناتھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی، اس واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سے ایک شراب کی دکان پر کام کرتا تھا۔

سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دو کاریں ضبط کر لی گئی ہیں۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر ہے، جب کہ تین افراد ایک ٹریول ایجنسی میں کام کر رہے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer