بجلی کے بلوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

بجلی کے بلوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے بند کمرشل اور صنعتی صارفین سے کروڑوں روپے وصول کر لئے، لیسکو نے منظور شدہ لوڈ کے پچاس فیصد لوڈ کے مطابق پانچ سو روپے فی کلو واٹ کے حساب سے صارفین کو بلنگ کر دی۔
 لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے کمرشل اور صنعتی صارفین سے یونٹس استعمال نہ ہونے کے باوجود اضافی بلز وصول کئے گئے تھے ، بڑے صارفین کے منظورشدہ لوڈ کے پچاس فیصد پر پانچ سو روپے فی کلوواٹ کے حساب سے بلنگ کی گئی جبکہ نیپرا نے پانچ سو روپے فی کلو واٹ کے حساب سے وصولی کو ٹیرف کا حصہ بنا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے چار سو کلوواٹ کے کنکشن پر دوسو کلوواٹ کے حساب سے اضافی بل چارج ہوگا۔ نیپرا ٹیرف پر دوسوکلوواٹ پر صارفین کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے لازمی ادا کرنا ہوں گے۔

اس سے قبل مذکورہ فکسڈ قیمت ایک ہزار ایک سو روپے مقرر تھی، ٹیرف مقرر ہونے کی وجہ سے بند کمرشل اور انڈسٹریل کنکشنز کو اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، تاہم کمرشل انڈسٹریل یونٹس بند ہونے پر صارفین اضافی بلز کی ادائیگی کرنے سے گریز کرنے لگے ہیں۔