ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال

PM Shahbaz Meets With Saudi Crown Prince
کیپشن: PM Shahbaz Meets With Saudi Crown Prince
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے شرم الشیخ میں “کوپ -27 سمٹ ” کے موقع پر ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-08/news-1667890132-8211.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے ‘ثقافت و اقدار اور باہمی حمایت کی لازوال روایت میں گہری ہیں ۔

ریاض میں اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم اور ولی عہد نے بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-08/news-1667890141-6967.jpg

ولی عہد کے پاکستان کے آئندہ دورے کے منتظر وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ یہ دورہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے میں معاون ہو گا۔