ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کو وظائف دینے کا اعلان

Arts students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت احساس سکالر شپ پروگرام سے نیشنل کالج آف آرٹس کے طلباء کو وظائف دینے کا اعلان، طلباء 30 نومبر تک اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق بی ایس آنرز کے طلباء کے لیے احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پروگرام فیز تھری کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس نے بی ایس آنرز طلباء کو احساس سکالر شپ کے تحت وظائف دینے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

طلباء 30 نومبر تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو سکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ تک احساس سکالر شپ کے تحت درخواستیں جمع نہ کرانے والے طلباء کو وظائف نہیں ملیں گے۔ ایچ ای سی کے مطابق درخواستیں جمع کرانے والے طلباء کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ان طلباء کو فیسوں کی ادائیگیوں کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔