ٹریفک وارڈن نے سیکٹر انچارج کو مکے دے مارے

ٹریفک وارڈن نے سیکٹر انچارج کو مکے دے مارے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) سیکٹر انچارج کو ٹریفک وارڈن سے گالم گلوچ مہنگا پڑ گئی، ٹریفک وارڈن نے سیکٹر انچارج قاسم بھٹی کو مکے دے مارے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق سیکٹر انچارج کوٹ لکھپت قاسم بھٹی نے ڈیوٹی چیک کرنے کے دوران ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں جس پر ٹریفک وارڈن نے گالیاں برداشت نہ کرتے ہوئے سیکٹر انچارج کو مکے مار دیے۔ سی ٹی او نے واقع پر نوٹس لیتے ہوئے مکے مارنے والے ٹریفک وارڈن ساجد کو معطل کر دیا جس کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن کی شکایات پر قاسم بھٹی کو ڈی ایس پی کے عہدے سے ہٹا کر کوٹ لکھپت میں سیکٹر انچارج تعینات کیا گیا تھا اور قاسم بھٹی کی گالم گلوچ سے ٹریفک وارڈنز اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں۔