ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ عمران نذیر کی مشکلات میں اضافہ

خواجہ عمران نذیر کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے مسلم لیگی رہنما اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا پولیس کو ایک روز کا ریمانڈ دے دیا۔کل خواجہ عمران نذیر کودہشت گردی عدالت پیش کیا جاے گا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس کی عدالت میں چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو پیش کیا، عدالت کو بتایا کہ خواجہ عمران نذیر کو نیب آفس کے باہر توڑپھوڑ کیس میں گرفتار کیا ہے ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے لہذا 14 روز کا ریمانڈ دیا جاے، عدالت میں وکیل صفائی وقار احمد ایڈووکیٹ نے مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ پولیس ریمانڈ کی استدعا نہیں کر سکتی کیونکہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی ہے اور متعلقہ عدالت بھی موجود ہے۔

عدالت نے دلائل کے بعد خواجہ عمران نذیر کا ایک روز کا ریمانڈ دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ان کو کل متعلقہ عدالت پیش کیا جائے ۔ پیشی کے موقع پر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلندہیں حکومت جتنی مرضی گرفتاریاں کر لیں ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔جس جگہ رکھا گیا واش روم تک موجود نہیں تھا، میری طبیعت ناساز ہے ۔ ریمانڈ کے بعد پولیس عمران نذیر کو واپس لے گئی۔۔پیشی کے موقع کارکنوں کی بھاری تعداد وہاں موجود تھی جہنوں نے زبردست نعرہ بازی کی۔پولیس نے میڈیا نے کو کوریج سے روک دیاتمام دروازے بند کر دیے۔

واضح رہے کہ  خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر تھانہ چوہنگ کےباہر ملتان روڈ پر احتجاج کرنے پر لیگی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔پارٹی کی اہم شخٰصیات میں عطااللہ تارڑ،سیف الملوک کھوکھر،سائرہ تارڑ،فیصل کھوکھر ،مہر اشتیاق احمد کے علاوہ گرفتار لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے بھائی  خواجہ آصف نذیر  پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں ایم پی اے نفیسہ بی بی،سمیع اللہ اللہ خاں،بی بی وڈیری،میاں احسن ،سابق ایم پی اے محمد وحید نرگس بی بی،نسیم بانوکا نام بھی شامل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer