مہنگائی کے شور سے اچھی خبر، چینی کی قیمت میں حیران کن کمی

مہنگائی کے شور سے اچھی خبر، چینی کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) مہنگائی کے کڑوے گھونٹ پینے والے افراد کیلئے اچھی خبر، ضلعی انتطامیہ نے چینی کی قیمت میں 5 روپے  فی  کلو کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی ، ڈی سی لاہور نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب چینی 70 روپے کی فی کلو  ہوگئی۔

دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات بھی کامیاب ہو گئے، ڈپٹی کمشنردانش افضال کا کہنا ہےکہ نان 12 اور روٹی 6 روپے میں ہی فروخت ہوگی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کردیا، امید ہے مسائل جلد حل ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گراں فروشی روکنے کے لیے کاہنہ، اسلام پورہ، منی مارکیٹ، مین مارکیٹ، ٹاؤن شپ، ٹھوکر، میاں مارکیٹ سمیت 15 مصروف ترین مارکیٹس میں مستقل بنیادوں پر کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں 30 مجسٹریٹس موجود ہوں گے جو شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer