ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور کا آپریشن ’ بنیان مرصوص‘ کی پہلی سالگرہ پر فیلڈ مارشل ، وزیر اعظم ، نائب وزیر اعظم اور پاک افواج کو خراج تحسین

مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور کا آپریشن ’ بنیان مرصوص‘ کی پہلی سالگرہ پر فیلڈ مارشل ، وزیر اعظم ، نائب وزیر اعظم اور پاک افواج کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور کے صدر رفاقت ڈوگر نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور رفاقت ڈوگر نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت کو زبردست خراج شجاعت پیش کرتے ہیں جبکہ کامیاب سفارت کاری پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کو “یوم شجاعت” کے طور پر منانے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔